تلنگانہ

چین‘ ہمارے گاؤں کے نام بدل رہا ہے‘ وزیر اعظم مودی مصروف ہیں

ریاستی وزیر انفارمیشن و ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے جو ٹوئیٹر پر مرکز کی بی جے پی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید اور طنز کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر انفارمیشن و ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے جو ٹوئیٹر پر مرکز کی بی جے پی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید اور طنز کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔

متعلقہ خبریں
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام
نئے شہر کی تعمیر سے قبل موجودہ شہر کی ترقی پر توجہ دینے ریونت ریڈی کو کے ٹی آر کا مشورہ
وزیراعظم کی پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں سے بات چیت (ویڈیو)
خواتین کے خلاف مظالم معاشرہ کیلئے باعث تشویش: نریندر مودی
وزیراعظم نے میرے مکتوب کا کوئی جواب نہیں دیا: ممتا بنرجی

آج اپنے اس سلسلہ کو برقرار رکھتے ہوئے چین کی جانب سے ارونا چل پردیش کے چند دیہاتوں کو چینی نام دینے کی کارروائی پر شدید تنقید کی۔

آج ٹوئیٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ چین‘ ہندوستانی دیہاتوں کے نام تبدیل کررہا ہے اور ہمارے وزیر اعظم کافی مصروف ہیں۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ چلو مزید چینی اپلیکیشنس پر پابندی لگاتے ہوئے چین کو اپنی سرخ ہوتی آنکھیں دکھائیں۔ کے ٹی راما راؤ کا یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔