تلنگانہ
ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ ڈیوٹی پر رجوع ہونے کی ہدایت
ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے تمام ڈاکٹروں کو اپنی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے فوری اثر کے ساتھ ڈیوٹی پر رجوع ہونے کی ہدایت دی ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے تمام ڈاکٹروں کو اپنی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے فوری اثر کے ساتھ ڈیوٹی پر رجوع ہونے کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے ڈاکٹروں کو پانی سے محصور مواضعات میں ہیلت کیمپ منعقد کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر ہریش راؤ نے آج سیلاب زدہ مقامات کے ڈاکٹروں، ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسرس کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس جائزہ اجلاس میں سکریٹری محکمہ صحت ایس اے ایم رضوی شریک تھے۔ وزیر صحت نے عہدیداروں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کے پھوٹ پڑنے سے روکنے کے اقدامات کرنے پر زور دیا۔