دہلی

کانگریس ایم پی سے ضبط کی گئی نقد رقم 5 روزہ گنتی کے بعد 351 کروڑ

اوڈیشہ کی ڈسٹلری کمپنی جو ایک کانگریس رکن پارلیمنٹ کے خاندان کی ملکیت ہے‘ پر محکمہ انکم ٹیکس کے دھاوؤں کے دوران ضبط کی گئی نقد رقم 5 روزہ گنتی کے بعد 351 کروڑ ثابت ہوئی ہے

نئی دہلی/بھوبنیشور: اوڈیشہ کی ڈسٹلری کمپنی جو ایک کانگریس رکن پارلیمنٹ کے خاندان کی ملکیت ہے‘ پر محکمہ انکم ٹیکس کے دھاوؤں کے دوران ضبط کی گئی نقد رقم 5 روزہ گنتی کے بعد 351 کروڑ ثابت ہوئی ہے اور یہ ملک کی کسی بھی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے ایک ہی دھاوے میں ضبط کی گئی سب سے زیادہ رقم ہے۔

کانگریس کے رکن راجیہ سبھا دھیرج پرساد ساہو جن کا جھارکھنڈ سے تعلق ہے، رانچی اور دیگر مقامات پر ان کی عمارتوں پر دھاوے کئے گئے تھے جن کے دوران یہ رقم برآمد کی گئی۔

کمپنی اور رکن پارلیمنٹ نے ان کے خلاف کی جانے والی کارروائی کے بارے میں پی ٹی آئی کے سوالات کا جواب نہیں دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بودھ ڈسٹلری پرائیوٹ لمیٹیڈ، اس کے پروموٹرس اور دیگر کے خلاف جاری دھاوؤں کا آج 5و اں دن ہے۔

یہ دھاوے 6 دسمبر کو شروع ہوئے تھے۔ کمپنی پر ٹیکس چوری کا الزام ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ 351 کروڑ روپے کی رقم گن لی گئی ہے اب گنتی کا عمل ختم ہوگیا ہے۔

a3w
a3w