حیدرآباد

کل ہند صنعتی نمائش کے پارکنگ لاٹ میں آتشزدگی، 3کاریں جل گئیں

شہرکے نامپلی علاقہ میں جاری کل ہند صنعتی نمائش کے دوران آج رات گاندھی بھون کے روبرو گگن وہار کے قریب کار پارکنگ لاٹ میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں تین کاریں مکمل طورپرجل گئیں جبکہ دیگر 3کاروں کوجزوی نقصان پہونچا۔

حیدرآباد: شہرکے نامپلی علاقہ میں جاری کل ہند صنعتی نمائش کے دوران آج رات گاندھی بھون کے روبرو گگن وہار کے قریب کار پارکنگ لاٹ میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں تین کاریں مکمل طورپرجل گئیں جبکہ دیگر 3کاروں کوجزوی نقصان پہونچا۔

اس پارکنگ میں نمائش آنے والوں نے اپنی کاریں پارک کی تھیں۔ہفتہ کی وجہ سے نمائش آنے والوں کاہجوم تھا‘ ہر سڑک پر نمائش جانے والوں کی بھیڑدیکھی گئی مگر گگن وہارکے قریب پارکنگ علاقہ میں موجود کچرے کے ایک ڈھیر سے پہلے آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس آگ نے دیگر کاروں کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے تین کاریں مکمل جل گئیں جبکہ مزید دیگر 3کاریں جزوی طورپر جل گئیں۔

آتشزدگی کے اس واقعہ کے بعد نمائش آنے والوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ انسپکٹر عابڈس پولیس اسٹیشن بی پرساد راؤ نے یہ بات بتائی۔آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی انسپکٹر‘پولیس کی بھاری جمعیت کے ساتھ فوری جائے وقوع پہونچ گئے اور شہر کے مختلف مقامات سے دوفائرانجنوں کوطلب کرلیاگیا۔

آتش فروعملہ نے فوری طورپرآگ بجھادی۔ اس واقعہ کے ساتھ اس مصروف ترین علاقہ کی سڑکوں پرٹرافک میں بھاری خلل پڑا۔ پولیس نے ٹرافک کوبحال کیا۔ انسپکٹر نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔ اس سلسلہ میں تاحال کسی نے پولیس میں شکایت درج نہیں کرائی ہے۔

a3w
a3w