کنور یاترا، 114 مسلمانوں کو حراست میں لے لیاگیا
اتر پردیش کے مظفر نگر میں گوشت فروخت کرنے والوں کو اپنی دکانات بند کرنی پڑی ہیں تاکہ کنور یاترا کے دوران ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے۔
چینائی: اتر پردیش کے مظفر نگر میں گوشت فروخت کرنے والوں کو اپنی دکانات بند کرنی پڑی ہیں تاکہ کنور یاترا کے دوران ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے۔
باور کیا جاتاہے کہ ضلع انتظامیہ نے ان دکانات کو سیاہ کپڑوں سے ڈھانک دیاہے۔
تقریباً114مسلمانوں کو ابتداء میں ”امن بات چیت“کے لیے مدعو کیاگیاتھا اور پھر انہیں مقامی پولیس اسٹیشنوں میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 151 کے تحت حراست میں لے لیاگیا۔
ایک مسلم نوجوان نے ایک نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ ہمیں حراست میں لے لیاگیا اور ایک دن کے لیے جیل بھیج دیاگیا جب ہم نے پولیس عہدیدار سے پوچھا کہ ہمیں کس جرم میں جیل بھیجا جارہاہے اس نے بتایا کہ ہمارا ٹریک ریکارڈ خراب ہے۔
ہمیں صرف اس شبہ کی بنیاد پر کہ ہم کوئی جرم کریں گے‘ایک دن کے لیے جیل بھیج دیاگیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ یہ فیصلہ فرقوں کے درمیان امن کی برقراری کے لیے لیاگیا جبکہ گوشت فروخت کرنے والوں نے اسے اپنی روزی روٹی پر حملہ قرار دیا ہے۔