کونسل حلقہ ٹیچرس کی ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج
جن لوگوں نے بھی تاحال فہرست میں اپنے نام درج نہیں کروائے ہیں وہ اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے نام درج کروائیں۔ تاحال6,743رائے دہندوں نے اپنے نام رجسٹر کروائے ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر وکمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار نے حیدرآباد، رنگاریڈی اور محبوب نگر کے ٹیچرس کو مشورہ دیا کہ وہ ٹیچرس زمرہ کے قانونی کونسل حلقہ کیلئے اپنے نام اور اعتراضات 9 دسمبر تک فہرست رائے دہندگان میں درج کروائیں چونکہ فہرست رائے دہندگان کے مسودہ کی اجرائی کا اعلان کیا گیا ہے۔
جن لوگوں نے بھی تاحال فہرست میں اپنے نام درج نہیں کروائے ہیں وہ اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے نام درج کروائیں۔ تاحال6,743رائے دہندوں نے اپنے نام رجسٹر کروائے ہیں۔
نام درج کروانے فارم19، اعتراضات داخل کرنے فارم7، نام یا پتہ میں تبدیلی کیلئے فارم 8 کا استعمال کریں اور خانہ پرُی کے بعد دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر میں یا آن لائن رجسٹریشن کروایں۔ضلع حیدرآباد کے تمام 15 اسمبلی حلقہ جات میں ہفتہ اور اتوار کو فہرست رائے دہندگان میں اہل افراد کے ناموں کے اندراج کی مہم جاری ہے۔