حیدرآباد

کیمیکل فیاکٹری میں حادثہ‘ ایک ورکر ہلاک

شہر کے نواحی علاقہ جیڈی مٹلہ میں ایک کیمیکل فیاکٹری میں چہارشنبہ کے روز پیش آئے حادثہ میں ایک ورکرہلاک دیگر 2 زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: شہر کے نواحی علاقہ جیڈی مٹلہ میں ایک کیمیکل فیاکٹری میں چہارشنبہ کے روز پیش آئے حادثہ میں ایک ورکرہلاک دیگر 2 زخمی ہوگئے۔

بتایا جاتاہے کہ اس صنعتی علاقہ کے ایک پلانٹ کے کیمیکل کنٹینر میں 3 ورکرس حادثاتی طورپرگرپڑے جس میں ایک ورکر ہلاک ہوگیا جبکہ دونوں تشویشناک حالات میں ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔ دریں اثناء ضلع سنگاریڈی میں واقع ایک فارما کمپنی میں مہیب آگ بھڑک اٹھی۔

جنارام منڈل کے گڈا پوتارم صنعتی علاقہ میں لی فارماپلانٹ میں آتشزدگی کایہ واقعہ پیش آیا۔ پلانٹ کے احاطہ میں موجودڈرمی یارڈ میں آگ بھڑک اٹھی۔ کئی فائر انجنوں نے مقام واقعہ پہونچ کرآگ بجھادی۔ اس واقعہ میں 2 ورکرس کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں ہاسپٹل میں شریک کرایاگیا ہے۔

آگ لگنے کی وجوہ کا علم نہیں ہوسکا۔ایک اور پیش رفت میں ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو آج سکندرآباد کے منسٹریل روڈ پرآتشزدگی سے تباہ عمارت کا دورہ کیا۔اس عمارت کوگزشتہ ہفتہ منہدم کردیاگیا جبکہ گزشتہ ماہ اس 5منزلہ عمارت میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔

وزیر یادو نے اس عمارت سے متصل مکانات کا دورہ کیا اوران مکینوں سے تبادلہ خیال بھی کیا۔انہوں نے عہدیداروں کوہدایت دی کہ وہ ان افراد کوان کے مکانات میں واپس لوٹنے کے ئے بعجلت ممکنہ ضروری اقدامات کریں۔

a3w
a3w