حیدرآباد
کے سی آر کا تلنگانہ کی شراب پالیسی کو ملک میں نافذ کرنے کا منصوبہ : لکشمن کا الزام
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کے لکشمن نے چیف منسٹر کے سی آر پر الزام عائد کیا کہ وہ ملک میں تلنگانہ کی شراب پالیسی کو نافذ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔
حیدرآباد: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کے لکشمن نے چیف منسٹر کے سی آر پر الزام عائد کیا کہ وہ ملک میں تلنگانہ کی شراب پالیسی کو نافذ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں ملاوٹی شراب فروخت کی جارہی ہے۔ انہوں نے حکومت پر شراب میں ملاوٹ کو نہ روکنے کا الزام عائد کیا۔
ڈاکٹر کے لکشمن نے آج اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب کے چیف منسٹر بھگونت سنگھ مان، تلنگانہ کے کونڈا پوچماں اور ملنا ساگر کا معائنہ کرنے کے لئے آئے ہیں انہوں نے پنجاب کے چیف منسٹر کو مشورہ دیا کہ وہ کونڈا پوچماں اور ملنا ساگر پراجکٹس کی تعمیری سے متاثر لوگوں کی حالت زندگی کا مشاہدہ کریں۔
انہوں نے کے چندر شیکھر راؤ پر الزام عائد کیا کہ وہ کونڈا گٹو کی ترقی کا نیاڈرامہ شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام بی آر ایس کو وی آر ایس پر روانہ کردے گی۔