تعلیم و روزگار
گروپ۔I پریلمنری امتحان، آج سے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت
تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (TSPSC) کی جانب سے گروپ۔I پریلمس امتحان 11 جون کو منعقد کیا جائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (TSPSC) کی جانب سے گروپ۔I پریلمس امتحان 11 جون کو منعقد کیا جائے گا۔
اس کے ہال ٹکٹس بروز اتوار سے 11 جون تک ویب سائٹ https://www.tspsc.gov.in سے ڈاؤن لوٹ کرسکتے ہیں۔
بروز ہفتہ اپنے ایک بیان میں تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے کہا کہ قبل ازیں جاری کردہ ہال ٹکٹس جو 16 اکتوبر 2022 کو مقرر گروپ۔I پریلمنری امتحان کے لئے تھے اور یہ امتحان منسوخ کردیا گیا اس کے ہال ٹکٹس 11 جون 2023 کو منعقد ہونے والے امتحان کے لئے غیر کارکرد ہوگئے ہیں۔
لہذا 11جون کو امتحان لکھنے والے امیدوار اپنے نئے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرلیں۔