کرناٹک

بنگلورو میں منور فاروقی کا پروگرام ایک بار پھر منسوخ

تنظیم نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا کہ فاروقی نے اپنے پروگراموں میں بھگوان رام اور دیوی سیتا کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کرکے ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

بنگلورو: بنگلورو پولیس نے ”اسٹانڈ اپ کامیڈین“ منور فاروقی کے ہفتہ کو ہونے والے پروگرام ’ڈونگری ٹو نو ویئر“ کے انعقاد کی اجازت دینے سے ایک بار پھر انکار کردیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پروگرام کو منسوخ کردیا گیا ہے، کیوں کہ منتظمین نے شہر میں اس کے انعقاد کی اجازت نہیں لی تھی۔

 ”جئے شری رام سینا“ تنظیم نے بنگلورو پولیس کمشنر سی ایچ پرتاپ ریڈی کے پاس مزاحیہ فنکار فاروقی اور منتظمین کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ تنظیم نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا کہ فاروقی نے اپنے پروگراموں میں بھگوان رام اور دیوی سیتا کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کرکے ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ فاروقی کو اسی بنیاد پر نومبر 2021 میں شہر میں پیش پروگرام پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔