حیدرآباد

حیدرآباد کے اُپل اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ میچس، سخت سیکوریٹی انتظامات کئے جائیں گے:کمشنر پولیس ڈی ایس چوہان

کمشنر پولیس رچہ کنڈہ ڈی ایس چوہان نے کہا ہے کہ شہرحیدرآباد کے اُپل اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کرکٹ کے میچس کیلئے 1200ملازمین پولیس کے ساتھ سخت سیکوریٹی انتظامات کئے جائیں گے۔

حیدرآباد: کمشنر پولیس رچہ کنڈہ ڈی ایس چوہان نے کہا ہے کہ شہرحیدرآباد کے اُپل اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کرکٹ کے میچس کیلئے 1200ملازمین پولیس کے ساتھ سخت سیکوریٹی انتظامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
گرمائی تعطیلات – بچوں کی دینی تربیت کا سنہری موقع: مولانا صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
وقف ترمیمی قانون، بی آر ایس کی ایوانِ بالا میں شدید مخالفت، حکومت کی سازش ناقابلِ قبول:محمود علی
حیدرآباد میں جوس شاپس بے نقاب: گندگی، زنگ آلود اوزار اور بغیر لائسنس کاروبار
کیا یہ انسان ہی ہے؟ پانچ کتے کے بچوں کو بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتاردیا (دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل)

انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ پہلے ہی حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ساتھ اس سلسلہ میں اجلاس منعقد کیاگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے،کرکٹ کیلئے حیدرآباد آنے والی مہمان ٹیموں،ٹیم کے عہدیداروں اوربی سی سی آئی کے عہدیداروں کو کسی بھی قسم کی مشکل سے بچانے اور آسان طریقہ سے میچس کے انعقاد کیلئے انتظامات کئے جائیں گے۔

اسٹیڈیم میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں تاکہ اسٹیڈیم کے ہر فرد پر نظررکھی جاسکے۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ عموما اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی آمد کاسلسلہ ایک بجے سے شروع ہوتا ہے۔

پولیس کی جانب سے 11بجے سے ہی اسٹیڈیمس کی گیٹس کو کھولاجائے گا۔اس سے پہلے انسداد سبوتاج تلاشی کا کام کیاجائے گا۔پولیس کے عہدیدار پوزیشن حاصل کرلیں گے اور مقامی سیکوریٹی کے ساتھ تال میل کے ذریعہ کام کیا جائے گا۔

میچ دیکھنے آنے والوں کو اندر آنے کے لئے کافی وقت رہے گا۔کسی کو بھی مشکل نہیں ہوگی۔عموما تماشائیوں کی تعداد ایک بجے دن سے بڑھ جاتی ہے۔

ضرورت کے لحاظ سے پولیس فورس کو اسٹیڈیم میں تعینات کیاجائے گا۔انہوں نے پارکنگ کے مسئلہ پر واضح کیا کہ پارکنگ کیلئے مناسب منصوبہ بندی کی گئی ہے۔اسٹیڈیم میں گاڑیوں پر آنے والے تماشائیوں کی مناسبت سے ٹریفک کے انتظامات بھی کئے جائیں گے۔

وارم اپ میچس کے لئے ٹریفک کے رخ کو تبدیل کرنے کیلئے کوئی اڈوائزری جاری نہیں کی گئی تھی تاہم اصل میچس کیلئے اڈوائزری جاری کی جائے گی۔کھلاڑیوں،عوام اور پچ کی سیکوریٹی کے لئے کسی بھی قسم کے قابل اعتراض اشیا کو اسٹڈیم میں لے جانے کی اجازت نہیں رہے گی۔پانی بھی اسٹیڈیم میں مقامی طور پرسپلائی کیاجائے گا۔