حیدرآباد

ایم ایل ایز پوچنگ کیس: ایک لاکھ صفحات پر ثبوت موجود پولیس ذرائع کا دعویٰ

اسپیشل انوسٹی کیشن کی ٹیم (ایس آئی ٹی) جو ایم ایل ایز پوچنگ کیس کی تحقیقات کررہی ہے نے اشارہ دیا ہے کہ”اس کے پاس ایک لاکھ صفحات پر مشتمل دستاویزات کی شکل میں ثبوت موجود ہے“۔

حیدرآباد: ارکان اسمبلی کو خرید نے کی کوشش کے سٹنگ آپریشن کے افشاء آڈیو‘ویڈیو ٹیپس میں چیف منسٹرتلنگانہ کے سی آر کے دعویٰ کے مطابق اس کیس کے ملزمین نے بی جے پی کے جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش اورپارٹی کے دیگر اعلیٰ قائدین کے ناموں کا ذکر کیاہے۔

یہ ٹیپس جو عوامی ڈومین میں ہیں‘اس کیس کوبی جے پی کے اعلیٰ قائدین سے جوڑنے کیلئے شناخت کنندہ کی آواز‘ای میل آئی ڈی یاکوئی اورثبوت نہیں ملا ہے۔

تاہم اسپیشل انوسٹی کیشن کی ٹیم (ایس آئی ٹی) جو ایم ایل ایز پوچنگ کیس کی تحقیقات کررہی ہے نے اشارہ دیا ہے کہ”اس کے پاس ایک لاکھ صفحات پر مشتمل دستاویزات کی شکل میں ثبوت موجود ہے“۔

ایس آئی ٹی سے کہاگیا ہے کہ حقائق کو پوشیدہ رکھے اس کا افشانہ کرے۔ایس آئی ٹی نے 16نومبرکوبی جے پی کے سینئر قائد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 21نومبرکو 10:30 بجے دن ایس آئی ٹی کے سامنے حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی تھی۔

بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ بی ایل سنتوش کوکوئی نوٹس نہیں ملی ہے تاہم دہلی پولیس کے ذریعہ ایک نوٹس دی گئی مگروہ دہلی میں نہیں ہیں۔ عدالت نے دہلی پولیس کوہدایت دی ہے کہ وہ اس معاملہ میں تعاون کرے۔

اگرچیکہ بی جے پی نے 18 نومبر کوتلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے یہ کہاتھا ایس آئی ٹی کی جانب سے من مانی‘غیر قانونی نوٹیس جاری کی جارہی ہیں مگر عدالت العالیہ نے بی جے پی کی اس عرضی کوقبول نہیں کیاالبتہ عدالت نے پولیس کوحکم دیا کہ وہ بی ایل سنتوش کو گرفتار نہ کرے۔

عدالت نے ایس آئی ٹی کوہدایت دی ہے کہ وہ تحقیقات کے حقائق کوسیاسی عاملہ یا میڈیا کے سامنے نہ لائے بلکہ تحقیقات میں پیش رفت کی رپورٹ سے صرف عدالت کو واقف کرائے۔