حیدرآباد

میٹروٹرین کے سامنے چھلانگ لگاکر ایک شخص کی خودکشی

ایک نامعلوم شخص نے یہاں ایک چلتی میٹرو ٹرین کے سامنے چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی۔ پولیس نے جمعہ کے روز بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی شب موسیٰ پیٹ اسٹیشن میں پیش آیا۔

حیدرآباد: ایک نامعلوم شخص نے یہاں ایک چلتی میٹرو ٹرین کے سامنے چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی۔ پولیس نے جمعہ کے روز بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی شب موسیٰ پیٹ اسٹیشن میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
میٹروریل کے مسافرین کی تعداد کو دگنا کرنے کی ضرورت: کے ٹی آر
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
بیٹے کی ہراسانی اورحملہ۔ضعیف شخص کا دو مرتبہ اقدام خودکشی

سی سی ٹی وی فوٹیج میں بتایاگیا ہے کہ ایک شخص جان بوجھ کر ٹرین کے سامنے اس وقت چھلانگ لگادی جبکہ ٹرین پلاٹ فارم نمبر 2پر آرہی تھی۔

بتایاجاتاہے کہ ایک شخص بظاہر جس کی عمر35سے 40سال کے درمیان بتائی گئی ہے‘ٹکٹ لئے بغیر اسٹیشن میں داخل ہوا اور پلاٹ فارم 2پرجاکر کچھ دیرانتظار کرتا رہا۔

جب ٹرین پلاٹ فارم 2پرآرہی تھی تب اس نے ٹرین کے سامنے اچانک چھلانگ لگادی اور بعد میں شدید زخمی حالت میں چل بسا۔ کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

مہلوک کی شناخت نہیں ہوپائی۔لاش کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیاگیا۔ انہوں نے بتایا کہ کیس درج کرتے ہوئے پولیس نے تحقیقات کاآغاز کردیا۔