حیدرآباد

جوتوں اور کپڑوں میں چھپاکرلایاگیا 15 کیلو سونا شمس آباد ایرپورٹ پر ضبط، 4 سوڈانی گرفتار

اس سونے کی جملہ مالیت7,89,43,544کروڑروپئے ہے۔ان میں سے چارمسافرین کو گرفتار کرلیاگیااور14906.3 گرام سوناضبط کیاگیا۔حالیہ عرصہ کے دوران ایرپورٹ پر یہ اب تک کی سب سے زیادہ سونے کی ضبطی ہوئی ہے۔

حیدرآباد: جوتوں اورکپڑوں کی فولڈنگ میں چھپاکرلائے گئے سونے کو شہرحیدرآبادکے شمس آباد ایرپورٹ پر سوڈابی باشندوں کے پا س سے ضبط کیاگیا۔حیدرآباد کسٹم کے ایرانٹلی جنس یونٹ نے ایرپورٹ کے کسٹم عہدیداروں کے ساتھ تال میل کے ذریعہ 23سوڈانی باشندوں کو پکڑا۔

جو فلائٹ نمبرG9458 کے ذریعہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں سوڈان سے براہ شارجہ تلنگانہ کے دارالحکومت پہنچے تھے۔ان کے لگیج کی جانچ پر جوتوں اورکپڑوں کی فولڈنگ میں چھپاکرلائے گئے سونے کا پتہ چلا۔کسٹم کے حکام نے14.9063کلوسونے کاپتہ چلایاجن میں 14.415، 22کیرٹ کا سونا اور0.491کلو، 24کیرٹ کا سونا تھا۔

اس سونے کی جملہ مالیت7,89,43,544کروڑروپئے ہے۔ان میں سے چارمسافرین کو گرفتار کرلیاگیااور14906.3 گرام سوناضبط کیاگیا۔حالیہ عرصہ کے دوران ایرپورٹ پر یہ اب تک کی سب سے زیادہ سونے کی ضبطی ہوئی ہے۔