حیدرآباد

حیدرآباد میں 6 ماہ کے دوران 72 لاکھ بریانی کے آرڈرس کی تکمیل

شہر حیدرآباد ملک میں بریانی کے دارالحکومت کے طور پر ابھرا ہے۔ پچھلے صرف 6 مہینوں کے دوران 72 لاکھ بریانی کے آرڈرس کی تکمیل کی گئی۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد ملک میں بریانی کے دارالحکومت کے طور پر ابھرا ہے۔ پچھلے صرف 6 مہینوں کے دوران 72 لاکھ بریانی کے آرڈرس کی تکمیل کی گئی۔

متعلقہ خبریں
صفا بیت المال سے تیس بیروزگار نوجوانوں میں ٹو وہیلرس کی تقسیم
سویگی میں 33 کروڑ روپے کا غبن سابق ملازم کے خلاف کیس

سویگی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حیدرآباد کی اس مرغوب ڈش نے یہ ثابت کردیا ہے کہ لوگ اس کے شیداء ہے۔ گزشتہ 12 ماہ کے دوران 150 لاکھ بریانی کے آرڈرس مکمل کئے گئے۔

یہ تعداد یہاں کے صاف ستھرے ثقافت کو ظاہر کرتی ہے کہ دم بریانی یہاں کے عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے اور عوام کے دلوں اور پلیٹوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

سال 2023 کے پہلے سہ ماہی میں سویگی کا ڈیٹا بتاتا ہے کہ پچھلے سال اسی مدت میں سپلائی کی گئی میں 8.39 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

دم بریانی کو سب سے زیادہ 9 لاکھ آرڈرس حاصل ہوئے اس طرح یہ سرفہرست ہے جبکہ بریانی چاول 7.9 لاکھ آرڈرس حاصل کئے تاہم یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ منی بریانی کو 5.2 لاکھ آرڈرس ملے۔

یہاں کی 15 ہزار ریسٹورینٹ کے مینو میں بریانی شامل ہے۔ کوکٹ پلی‘ مادھاپور‘ امیر پیٹ‘ بنجارہ ہلز‘ کتہ پیٹ اور دلسکھ نگر کے علاقے بریانی سربراہ کرنے کے مقامات کے لئے ابھرکر سامنے آئے ہیں۔