سوشیل میڈیاقومی

شادی کے اسٹیج پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، دلہا دلہن بال بال بچ گئے، مہمانوں میں بھگدڑ | ویڈیو دیکھیں

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ تیزی سے پھیلتی ہے جبکہ مہمانوں میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے۔ دلہا اور دلہن فوری طور پر اسٹیج چھوڑ کر محفوظ مقام کی جانب دوڑتے نظر آئے، جبکہ کئی مہمانوں نے پانی ڈال کر آگ بجھانے کی کوشش کی۔

جودھپور:راجستھان کے شہر جودھپور میں شادی کی خوشیاں اس وقت خوف میں بدل گئیں جب ‘ورمالا’ کی رسم کے دوران اسٹیج پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ یہ واقعہ 6 مئی کی شام پال روڈ پر واقع ‘ایمپائر ریزورٹ’ میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
پلر نمبر 100 پر سنسنی خیز واقعہ، نشے میں دھت شخص تار سے لٹک گیا

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تقریب کے دوران استعمال کئے گئے “کولڈ فائر” ایفیکٹ کی چنگاریاں مصنوعی پھولوں اور اسٹیج کی سجاوٹ سے ٹکرا گئیں، جس کے باعث چند ہی سیکنڈ میں پورا اسٹیج آگ کی لپیٹ میں آگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ تیزی سے پھیلتی ہے جبکہ مہمانوں میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے۔ دلہا اور دلہن فوری طور پر اسٹیج چھوڑ کر محفوظ مقام کی جانب دوڑتے نظر آئے، جبکہ کئی مہمانوں نے پانی ڈال کر آگ بجھانے کی کوشش کی۔

واقعے کے باعث شادی کی خوشیاں لمحوں میں خوف میں تبدیل ہوگئیں اور ریزورٹ میں بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی اور دونوں محفوظ رہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جہاں صارفین شادیوں میں آتش گیر سجاوٹ اور فائر ایفیکٹس کے استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔