دہلی

نریندرمودی کو منی پور جاکر لوگوں سے امن کی اپیل کرنی چاہئے: راہول گاندھی

راہول گاندھی نے کہا کہ وہ تیسری بار منی پور گئے ہیں لیکن انہیں افسوس ہے کہ وہاں حالات معمول پر نہیں آ رہے ہیں۔ مسٹر مودی کو خود وہاں جانا چاہئے اور لوگوں سے امن کی اپیل کرنی چاہئے تاکہ حالات معمول پر آسکیں۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ منی پور کی اندرونی صورتحال ٹھیک نہیں ہے اور پوری ریاست دو حصوں میں بٹی ہوئی ہے، اسی لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو وہاں جا کر لوگوں کے مسائل سننے کے بعد لوگوں سے امن کی اپیل کرنی چاہئے ۔

متعلقہ خبریں
مودی، ذات پات پر مبنی مردم شماری زبان پر لانے سے تک ڈرتے ہیں : راہول گاندھی
منی پور کی صورتحال پر وزارت ِ داخلہ میں کل اہم میٹنگ
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا

راہول گاندھی نے کہا کہ وہ تیسری بار منی پور گئے ہیں لیکن انہیں افسوس ہے کہ وہاں حالات معمول پر نہیں آ رہے ہیں۔ مسٹر مودی کو خود وہاں جانا چاہئے اور لوگوں سے امن کی اپیل کرنی چاہئے تاکہ حالات معمول پر آسکیں۔

انہوں نے کہا، ’’منی پور میں تشدد شروع ہونے کے بعد میں تیسری بار یہاں آیا ہوں لیکن بدقسمتی سے حالات میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔ آج بھی ریاست دو ٹکڑوں میں بٹی ہوئی ہے۔ گھر جل رہے ہیں، معصوم جانیں خطرے میں ہیں اور ہزاروں کنبے ریلیف کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

گاندھی نے کہا، ’’وزیراعظم کو خود منی پور جاکر ریاست کے لوگوں کے مسائل سننے چاہئیں اور امن کی اپیل کرنی چاہئے۔ "کانگریس پارٹی اور انڈیا الائنس پارلیمنٹ میں پوری طاقت کے ساتھ منی پور میں امن کی ضرورت کو اٹھا کر حکومت پر اس سانحہ کو ختم کرنے کے لیے دباؤ بنائے گا۔”