کھیل

ہندوستان نے دوسرے T20 میں 65 رنز سے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

پہلا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد ہندوستان نے میچ جیت کر سیریز میں 1-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ منگل کو نیپئر میں کھیلا جائے گا۔

ماؤنٹ مونگانوئی: سوریہ کمار یادو (ناٹ آؤٹ 111) کی دھماکہ خیز سنچری اور دیپک ہڈا (10/4) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے اتوار کو دوسرے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کو 65 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔

ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 20 اوورز میں 192 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 18.5 اوورز میں 126 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ ہندوستان کی جانب سے سوریہ کمار یادو نے 51 گیندوں میں 11 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 111 رنز بنائے۔

 اس سال انگلینڈ میں میزبان ٹیم کے خلاف سنچری بنانے والے سوریہ کمار اس سنچری کی مدد سے ایک سال میں دو سنچریاں بنانے والے روہت شرما (2018) کے بعد دوسرے ہندوستانی بلے باز بن گئے۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کبھی بھی مطلوبہ رن ریٹ حاصل نہیں کرسکا۔ کپتان کین ولیمسن نے اپنی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ 61 رنز بنائے لیکن اس کے لیے انھوں نے 52 گیندیں کھیلیں۔ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے سات بلے باز ڈبل فیگرز کو بھی نہ چھو سکے اور پوری ٹیم 126 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پہلا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد ہندوستان نے میچ جیت کر سیریز میں 1-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ منگل کو نیپئر میں کھیلا جائے گا۔

a3w
a3w