قومی
گاندھی کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی اسپتال سے گھر آگئیں
کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے بدھ کے روز یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ " محترمہ گاندھی کا میدانتا اسپتال میں معمول کا طبی معائنہ کیا گیا اور اب وہ گھر لوٹ آئی ہیں۔" تاہم بعض خبروں کے مطابق، محترمہ گاندھی کو صبح اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور ان کی ایک معمولی سرجری ہونی ہے۔
نئی دہلی: کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی کو گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے صحت سے متعلق معمول کے معائنے اور ٹیسٹ کے بعد گھر بھیج دیا ہے
کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے بدھ کے روز یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ” محترمہ گاندھی کا میدانتا اسپتال میں معمول کا طبی معائنہ کیا گیا اور اب وہ گھر لوٹ آئی ہیں۔” تاہم بعض خبروں کے مطابق، محترمہ گاندھی کو صبح اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور ان کی ایک معمولی سرجری ہونی ہے۔
واضح رہے کہ جنوری سے اب تک یہ تیسرا موقع ہے جب محترمہ گاندھی کو معمول کے طبی معائنے اور اس کے بعد ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اس سے قبل جنوری اور مارچ میں انہیں یہاں کے گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔