اسرائیل میں حماس کی تقریباً 1500 نعشیں ملنے والا دعوی
ساحلی فلسطینی انکلیو کے ارد گرد کے علاقے میں 35 بٹالین کو تعینات کیا گیا ہے۔ سرحد کے ساتھ رہنے والی کمیونٹیز کے رہائشیوں کو نکالنے کاکام ”تقریباً مکمل“ ہو چکا ہے۔

یروشلم: اسرائیل کی فوج نے منگل کو حماس کے ساتھ بے مثال لڑائی کے چوتھے دن دعویٰ کیا کہ غزہ پٹی کے پاس اسرائیل میں حماس کی تقریباً 1500 لاشیں ملی ہیں اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے بین الاقوامی ترجمان رچرڈ ہیچ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ غزہ کی پٹی کے آس پاس اسرائیل میں حماس (عسکریت پسندوں) کی تقریباً 1500 نعشیں ملی ہیں۔
سیکورٹی فورسز نے غزہ کے ارد گرد حفاظتی باڑ کے اس علاقے پر ”کم و بیش دوبارہ کنٹرول“ کر لیا ہے جسے ہفتہ کو حماس کے عسکریت پسندوں نے توڑ دیا تھا۔ ساحلی فلسطینی انکلیو کے ارد گرد کے علاقے میں 35 بٹالین کو تعینات کیا گیا ہے۔ سرحد کے ساتھ رہنے والی کمیونٹیز کے رہائشیوں کو نکالنے کاکام ”تقریباً مکمل“ ہو چکا ہے۔
اسرائیل کے سرکاری میڈیا اور انکلیو میں مسلح گروپوں کے مطابق اسرائیل میں کم از کم 900 افراد مارے گئے ہیں، جب کہ غزہ میں تقریباً 130 شہری اور فوجی یرغمال ہیں۔