تلنگانہ
ریونت ریڈی کی حلف برداری، شہرحیدرآباد میں جگہ جگہ فلکسی بورڈس اور کانگریس کے جھنڈے
شہرحیدرآبادمیں ریونت ریڈی کی بہ حیثیت وزیراعلی حلف برداری کے موقع پر جگہ جگہ فلکسی بورڈس اور کانگریس کے جھنڈے لگائے گئے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادمیں ریونت ریڈی کی بہ حیثیت وزیراعلی حلف برداری کے موقع پر جگہ جگہ فلکسی بورڈس اور کانگریس کے جھنڈے لگائے گئے۔
2014میں تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دیئے جانے کے تقریبا 9برس بعد ریاست میں کانگریس برسراقتدارآئی ہے جس کے سبب پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں میں جوش وخروش پایاجاتا ہے۔
حلف برداری کے سلسلہ میں شہر کو خوبصورتی سے سجایا گیا۔
ریونت ریڈی کی تقریب حلف برداری کا خیرمقدم کرتے ہوئے پارٹی کے کئی لیڈروں اور کارکنوں نے شہر کی اہم شاہراہوں پرفلکسی بورڈس کے ساتھ ساتھ جھنڈے لگائے۔