مہاراشٹرا
مہاراشٹرا میں انسانیت سوز واقعہ، 4 سالہ بچہ کوحیوان صفت شخص نے زمین پر پٹخ دیا (دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل)
واقعہ کے بعد بچہ کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچہ کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
ممبئی: مہاراشٹرا کے علاقے وسائی سے ایک نہایت تشویشناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک 4 سالہ معصوم بچے کو بے رحمی کے ساتھ زمین پر پٹخ دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق، اس واقعے میں ملوث شخص کی شناخت سندیپ پوار کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم کا بچہ کے والد کے ساتھ ذاتی جھگڑا تھا، اور اسی دشمنی کے تحت اس نے اس معصوم بچے کو نشانہ بنایا۔
واقعہ کے بعد بچہ کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچہ کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم سندیپ پوار کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
یہ واقعہ علاقہ میں شدید غم و غصے کا سبب بن گیا ہے، اور عوام کی جانب سے ملزم کے خلاف سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔