تلنگانہ
تلنگانہ میں گرما کی صورتحال سے نمٹنے اقدامات کی ہدایت
ریاست میں موجودہ موسم گرما کے دوران درجہ حرارت میں شدید اضافہ کے ساتھ ہی چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے آج عہدیداروں کو اقدامات کرنے کی ہدایت دی جن میں ہاسپٹلس کو تیار رکھنا اورپانی کی تقسیم کے مراکز قائم کرنا شامل ہے تاکہ اس صورتحال سے نمٹا جاسکے۔
حیدرآباد:ـ ریاست میں موجودہ موسم گرما کے دوران درجہ حرارت میں شدید اضافہ کے ساتھ ہی چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے آج عہدیداروں کو اقدامات کرنے کی ہدایت دی جن میں ہاسپٹلس کو تیار رکھنا اورپانی کی تقسیم کے مراکز قائم کرنا شامل ہے تاکہ اس صورتحال سے نمٹا جاسکے۔
ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ORS (او آر ایس) کے پیاکٹس کی دستیابی، پینے کے پانی اور بلا خلل برقی سربراہی کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے چیف سکریٹری کے راما کرشنا راؤ کو ہدایت دی کہ وہ اضلاع میں صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں اور گرما کے دوران عوامی سلامتی کو یقینی بنانے ڈسٹرکٹ کلکٹرس کو رہنمایانہ خطوط جاری کریں۔