تلنگانہ

تلنگانہ میں 25ہزار سے زائد میڈیکل شاپس بند رہیں

تلنگانہ بھر میں چہارشنبہ کے روز25 ہزار سے زائدمیڈیکل شاپس بند رہیں۔یہ بندآل انڈیا آرگنائزیشن آف کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس(اے آئی او سی ڈی) کی جانب سے ایک روزہ ہڑتال کی اپیل پر منایا گیا۔

حیدرآباد (آئی اے این ایس) تلنگانہ بھر میں چہارشنبہ کے روز25 ہزار سے زائدمیڈیکل شاپس بند رہیں۔یہ بندآل انڈیا آرگنائزیشن آف کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس(اے آئی او سی ڈی) کی جانب سے ایک روزہ ہڑتال کی اپیل پر منایا گیا۔

متعلقہ خبریں
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر
نیشنل اوورسیز اسکالرشپ: گاؤں اور چھوٹے قصبوں کے طلبہ کے عالمی تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات

حیدرآباد میں ہی 12ہزار سے زیادہ میڈیکل شاپس بند رہیں۔ ہڑتال کا مقصد دواؤں کی آن لائن فروخت بند کرنا، کارپوریٹ اداروں کی جانب سے دی جانے والی بھاری رعایتوں کو روکنے اور نقلی دواؤں سے بچاؤ کے مطالبات کو اُجاگر کرنا تھا۔ہاسپٹلس سے منسلک میڈیکل شاپس کو ہڑتال سے مستثنیٰ رکھا گیا۔

تلنگانہ ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن نے عوام کے مفاد میں ایک اڈوائزری جاری کی اور ضروری دواؤں تک بلا رکاوٹ رسائی کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔

ڈی سی اے کے ڈائرکٹر جنرل اویناش موہنتی نے ایک بیان میں کہا کہ اے آئی او سی ڈی تلنگانہ چیاپٹر کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہاسپٹلس سے منسلک میڈیکل شاپس کو کھلا رکھا جائے گا تاکہ دواؤں کی سربراہی میں عوام کو زحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اے آئی او سی ڈی کے ڈسٹرکٹ چیاپٹرس‘ ڈرگ انسپکٹر کے ساتھ قریبی تال میل برقرار رکھیں گے تاکہ ہنگامی صورتحال میں مقامی دوکانات سے دواؤں کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔