تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات:شراب اوررقم کے ذریعہ رائے دہندوں کو راغب کرنے کو روکنے 10ڈرون کیمروں کی خدمات حاصل

امیدواروں کی جانب سے شراب اوررقم کے ذریعہ رائے دہندوں کو راغب کرنے کو روکنے کیلئے تلنگانہ کی سدی پیٹ پولیس نے 10ڈرون کیمروں کی خدمات حاصل کی ہیں۔

حیدرآباد: امیدواروں کی جانب سے شراب اوررقم کے ذریعہ رائے دہندوں کو راغب کرنے کو روکنے کیلئے تلنگانہ کی سدی پیٹ پولیس نے 10ڈرون کیمروں کی خدمات حاصل کی ہیں۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

ڈرون کیمروں کی جانب سے لی گئی ویڈیوز کی نگرانی متعلقہ ایس ایچ اوز،ڈی ایس پیز، کمشنرپولیس شویتا کریں گی۔

کمشنر پولیس نے کہا کہ ایسی کسی بھی سرگرمی کے بارے میں معلومات ملنے کے اندرون چند منٹ پولیس حرکت میں آجائے گی۔ضلع سدی پیٹ میں 2632ملازمین پولیس بشمول مسلح دستوں کو تعینات کیاگیا ہے تاکہ آسان انداز میں رائے دہی کو یقینی بنایاجاسکے۔

انہوں نے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ لوگو یا بینرس نہ پہنیں کیونکہ اس سے رائے دہندوں کو راغب کیاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ شراب، رقم یا پھر کسی اور چیز کے ذریعہ رائے دہندوں کوراغب کرنے کی کسی بھی کوشش پر مقدمات درج کئے جائیں گے۔