شمالی بھارت

lawyer six-month jail: ڈریس کوڈ پہنے بغیر حاضر عدالت وکیل کو6ماہ کی قید

وکیل کا لباس زیب تن کئے بغیر اور گلے کے بٹن کھلے رکھ کر کمرۂ عدالت میں پیش ہونے سے متعلق سال 2021کے تحقیر عدالت کیس میں الٰہ آباد ہائی کورٹ نے مقامی وکیل اشوک پانڈے کو 6ماہ سزائے قید کا فیصلہ صادر کیا۔

lawyer six-month jail: لکھنؤ (پی ٹی آئی) وکیل کا لباس زیب تن کئے بغیر اور گلے کے بٹن کھلے رکھ کر کمرۂ عدالت میں پیش ہونے سے متعلق سال 2021کے تحقیر عدالت کیس میں الٰہ آباد ہائی کورٹ نے مقامی وکیل اشوک پانڈے کو 6ماہ سزائے قید کا فیصلہ صادر کیا۔

جسٹس ویویک چودھری اور جسٹس بی آر سنگھ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کل کہا کہ الزامات کی سنگینی پانڈے کے ماضی کے رویہ اور ان کے خلاف جاری کارروائی میں شرکت سے انکار کے پیش نظر مثالی سزا کی ضرورت ہے۔

بنچ نے 2000 روپیہ جرمانہ کی سزا بھی صادر کی اور عدم تعمیل پر مزید ایک ماہ سزائے قید کا فیصلہ صادر کیا۔

چیف جوڈیشل مجسٹریٹ لکھنؤ کو خود سپرد ہونے پانڈے کو چارہفتہ کی مہلت دی گئی۔ بنچ نے پانڈے کو وجہ نمائی نوٹس بھی جاری کرتے ہوئے انہیں الٰہ آباد ہائی کورٹ اور اس کی لکھنؤ بنچ میں وکالت کرنے سے باز رکھنے پر جواب طلب کیا۔

18 اگست 2021ء کو نامناسب لباس زیب تن کئے حاضر عدالت ہونے اور انہیں کمرہ عدالت سے چلے جانے ہدایت پر ججوں کو غنڈہ کہہ کر ان کے تئیں ناروا سلوک پر عدالت نے اپنے طور پر تحقیر عدالت کارروائی شروع کی تھی۔