سوشیل میڈیاقومی

جیولری شو روم کی سیلز گرل ڈیڑھ کروڑ سے زائد کے زیورات لے کر فرار

شبہ ہونے پر مالک نے شو روم کے CCTV فوٹیج چیک کیے۔ فوٹیج میں مبینہ طور پر ہرشدا شیٹی کو شام 4 سے 4:30 بجے کے درمیان اپنی نشست کے پیچھے موجود کیبنٹ سے سونے کے زیورات نکال کر کپڑوں میں چھپاتے ہوئے دیکھا گیا۔

احمدآباد: گجرات کے احمدآباد کے نکول علاقے میں ایک حیران کن واردات سامنے آئی ہے، جہاں ایک جیولری شو روم میں کام کرنے والی سیلز گرل مبینہ طور پر 1.66 کروڑ روپے مالیت کے سونے کے زیورات لے کر فرار ہوگئی۔ واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں
دوسری بار تاج سجانے کی جنگ، فائنل میں دو مضبوط حریف آمنے سامنے
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
فلائی اوور پر رکی ہوئی بس کو ٹکر، 12 ہلاک۔ پی ایم فنڈ سے امداد کا اعلان(ویڈیو)
لیو اِن ریلیشن شپ: نیپالی خاتون کا بے دردانہ قتل
احمد آباد میں تیز رفتار کار ہجوم میں گھس گئی، 9 افراد ہلاک

رپورٹس کے مطابق “گریوٹی شاپنگ مال ۔ آبھوشن” نامی جیولری شو روم کے مالک درشن بھائی شاہ کرشنا نگر کے نین نگر سوسائٹی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہتے ہیں۔ ان کا سونے اور چاندی کے زیورات کا شو روم نکول کے انمول سرکل کے قریب واقع ہے۔

شو روم میں مینیجرس، سیلز اسٹاف اور مارکیٹنگ ملازمین سمیت مجموعی طور پر 19 افراد کام کرتے ہیں۔ ملزمہ کی شناخت ہرشدا شیٹی کے نام سے ہوئی ہے، جو گزشتہ 11 ماہ سے بطور سیلز گرل ملازمت کر رہی تھی۔

11 مئی 2026 کو شو روم مالک دوپہر کے وقت کھانے کے لیے گھر گئے تھے۔ اس دوران مینیجر اور دیگر ملازمین شو روم میں موجود تھے۔ شام تقریباً 5 بجے جب مالک واپس آئے تو ایک گاہک خریداری کے لیے آیا۔ اسی دوران اسٹاف ممبر کانجی بھائی نے محسوس کیا کہ زیورات کی ٹرے سے سونے کا ایک سکہ غائب ہے۔

گاہک کے جانے کے بعد اس نے مالک کو اطلاع دی۔ اسی دوران معلوم ہوا کہ سیلز گرل ہرشدا شیٹی بھی شو روم سے غائب ہے۔

رابطہ کرنے پر ملزمہ نے دعویٰ کیا کہ وہ ذاتی ضروری کام کے باعث شام ساڑھے 4 بجے چھٹی لے کر گئی تھی، تاہم مالک کے مطابق اسے کسی قسم کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

شبہ ہونے پر مالک نے شو روم کے CCTV فوٹیج چیک کیے۔ فوٹیج میں مبینہ طور پر ہرشدا شیٹی کو شام 4 سے 4:30 بجے کے درمیان اپنی نشست کے پیچھے موجود کیبنٹ سے سونے کے زیورات نکال کر کپڑوں میں چھپاتے ہوئے دیکھا گیا۔ بعد ازاں وہ دوسری منزل پر موجود اسٹوریج ایریا گئی اور ایک بیگ کے ساتھ شو روم سے نکل گئی۔

واقعے کے بعد اس کا موبائل فون بھی بند پایا گیا۔ بعد میں کی گئی تفصیلی انوینٹری چیکنگ میں تقریباً 1.66 کروڑ روپے مالیت کے زیورات غائب پائے گئے، جن میں سونے کی چینیں، لاکٹس، گھڑیاں، بالیاں، منگل سوتر، پینڈنٹس اور انگوٹھیاں شامل ہیں۔

نکول پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی تلاش شروع کر دی ہے، تاہم وہ تاحال مفرور بتائی جا رہی ہے۔