اولمپک کھلاڑی، کسان اور قبائلی عوام یوم آزادی تقریب میں مہمان خصوصی
ملک کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر آج وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی میں تاریخی لال قلعہ پر قومی پرچم لہرایا۔ جاریہ سال تقریباً 6ہزار خصوصی مہمانوں نے جشن آزادی میں شرکت کی۔

نئی دہلی: ملک کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر آج وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی میں تاریخی لال قلعہ پر قومی پرچم لہرایا۔ جاریہ سال تقریباً 6ہزار خصوصی مہمانوں نے جشن آزادی میں شرکت کی۔
اِن میں ملک کے نوجوان، طلبہ، قبائلی ارکان، کسان، خواتین، بارڈر روڈ آرگنائزیشن ورکرس، ہندوستانی اولمپک کھلاڑی، نرسس اور آنگن واڑی ورکرس شامل تھے۔
کئی منتخبہ خاتون نمائندے، سرپنچ اور مختلف ریاستوں کے روایتی لباس زیب تن کئے ہوئے سینکڑوں افراد نے بھی یوم آزادی کے جشن میں حصہ لیا۔
جاریہ سال یوم آزادی کا موضوع ”ترقی یافتہ ہندوستان 2047@“ تھا۔ مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً2ہزار افراد نے جو روایتی لباس پہنے ہوئے تھے، لال قلعہ میں شاندار تقریب میں شرکت کی۔
عوام کی شرکت میں اضافہ کرنے تقریباً 6 ہزار خصوصی مہمانوں کو جشن مدعو کیا گیا تھا۔ مرکزی حکومت کی جانب سے مدعو کئے گئے اِن مہمانوں میں سماج کے مختلف طبقات کے نمائندے، نوجوان، قبائلی برادری کے ارکان، کسان، خواتین اور دیگر شامل تھے۔