جرائم و حادثات
عاشق کی ہراسانی پر معشوقہ نے خودکشی کرلی
اکھیلا، سائی گوڑسے 8سال سے محبت کرتی تھی تاہم سائی گوڑکی ہراسانی سے تنگ آکر اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔اس نے 6صفحات پر مشتمل خودکش نوٹ لکھتے ہوئے یہ بات کہی۔

حیدرآباد: عاشق کی ہراسانی پر معشوقہ نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے قطب اللہ پورمیں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق جیڈی مٹلہ پولیس اسٹیشن کے حدود کے نیوایل بی نگرکالونی میں اکھیلا نامی لڑکی نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔
اکھیلا، سائی گوڑسے 8سال سے محبت کرتی تھی تاہم سائی گوڑکی ہراسانی سے تنگ آکر اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔اس نے 6صفحات پر مشتمل خودکش نوٹ لکھتے ہوئے یہ بات کہی۔
لڑکی کے باپ کی شکایت پر پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کر لیا۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔