قومی

کیرالا میں قلمدانوں کی تقسیم

گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر نے چیف منسٹر کی سفارش پر چہارشنبہ کے دن یو ڈی ایف کابینی وزرا کو قلمدان مختص کردیئے۔ ستیشن کابینہ نے 18 مئی کو حلف لیا تھا۔ سینئر کانگریس قائد رمیش چنی تھلا کو وزیر داخلہ و ویجلنس بنایا گیا ہے۔

ترواننت پورم (پی ٹی آئی) چیف منسٹر کیرالا وی ڈی ستیشن فینانس اور قانون کے اہم قلمدانوں کے ساتھ دیگر 36 محکمے اپنے پاس رکھیں گے۔

گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر نے چیف منسٹر کی سفارش پر چہارشنبہ کے دن یو ڈی ایف کابینی وزرا کو قلمدان مختص کردیئے۔ ستیشن کابینہ نے 18 مئی کو حلف لیا تھا۔ سینئر کانگریس قائد رمیش چنی تھلا کو وزیر داخلہ و ویجلنس بنایا گیا ہے۔

ان کے پاس مزید 3 محکمے ہوں گے۔ انڈین یونین مسلم لیگ قائد پی کے کنہالی کٹی وزیر صنعتیں‘ تجارت‘ انفارمیشن ٹکنالوجی‘ اے آئی  اور ہینڈلوم و پارچہ ہوں گے۔ صدر کیرالا پردیش کانگریس سنی جوزف کو برقی‘ ماحولیات اور پارلیمانی امور کا قلمدان دیا گیا ہے۔

سینئر پارٹی قائد کے مرلیدھرن کے حصہ میں صحت اور طبی تعلیم کے بشمول 8 محکمے آئے ہیں۔ روجی ایم جان کو وزیر اعلیٰ تعلیم اور اے پی انیل کمار کو وزیر مال اور این شمس الدین کو وزیر عام تعلیم بنایا گیا۔ مسلم لیگ کے دیگر ارکان ِ اسمبلی میں پی کے بشیر کو وزیر پی ڈبلیو ڈی‘ کے ایم شاجی کو مجالس مقامی کا قلمدان دیا گیا۔

وی ای عبدالغفور وزیر سمکیات ہوں گے۔ روڈ اینڈ واٹر ٹرانسپورٹ کا محکمہ کمیونسٹ مارکسسٹ پارٹی کے سی پی جان کو دیا گیا۔ کانگریس کے کوٹہ میں ٹی صدیق کو زراعت کی وزارت دی گئی۔

اس کے علاوہ وہ مزید 3 محکمے سنبھالیں گے۔ بندو کرشنا کو لیبر اور افزائش مویشیاں کے بشمول 6 محکمے دیئے گئے۔ او جے جنیش کو 7 محکمے دیئے گئے جن میں اسپورٹس‘ امور نوجوانان‘ رجسٹریشن اور زو شامل ہیں۔ لوک بھون(راج بھون) کے بیان میں یہ بات بتائی گئی۔