مہاراشٹرا

ممبئی: پولیس اسٹیشن میں بی جے پی ایم ایل اے کی شیوسینا لیڈر پر فائرنگ، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بی جے پی ایم ایل اے ہل لائن تھانے کے سینئر پولیس انسپکٹر کے چیمبر میں چار لوگوں کے ساتھ بیٹھے ہیں جن میں مہیش گائیکواڈ بھی شامل ہیں۔ حالات پرسکون دکھائی دے رہے ہیں تاہم یہ صرف طوفان سے پہلے کی خاموشی تھی۔

ممبئی: ممبئی کے قریب ایک پولیس اسٹیشن میں بی جے پی کے ایک ایم ایل اے نے اتحادی شیوسینا (ایکناتھ شنڈے گروٖپ) کے ایک لیڈر پر اس وقت اچانک فائرنگ کردی جبکہ ان کے درمیان کسی بات پر پرسکون بحث جاری تھی۔

متعلقہ خبریں
دنیش گنڈوراؤ کے گھر کو آدھا پاکستان کہنے پر ایف آئی آر درج
اپوزیشن کو وزیراعظم مودی کا مشورہ
بیٹے نے خلیجی ممالک میں قرض لیا۔ قرض خواہوں کا باپ سے مطالبہ
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
راؤت نے قتل کے ملزم کے ساتھ شنڈے کے لڑکے کی تصویر شیئر کی

پولیس اسٹیشن کی ڈرامائی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نہ صرف بی جے پی کے ایک ایم ایل اے کو پارٹی کی اتحادی شیو سینا (ایکناتھ شندے گروپ) کے ایک رہنما پر گولی چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے بلکہ وہ اس پر اور اس کے ساتھیوں پر اپنی بندوق کے بٹ سے حملہ کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

تھانے ضلع کے کلیان ایسٹ سے بی جے پی کے ایم ایل اے گنپت گائیکواڈ اور شیوسینا (شندے دھڑے) کے کلیان سربراہ مہیش گائیکواڑ کے درمیان پر اراضی تنازعہ پر بحث ہورہی تھی۔

پولیس کے مطابق گنپت گائیکواڑ کا بیٹا جمعہ کو پڑوسی الہاس نگر کے ایک پولس اسٹیشن میں جھگڑے کے سلسلے میں شکایت درج کرانے گیا تھا جب مہیش گائیکواڑ اپنے آدمیوں کے ساتھ وہاں پہنچا۔ اطلاع ملتے ہی بی جے پی ایم ایل اے بھی تھوڑی دیر بعد تھانے پہنچ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بی جے پی ایم ایل اے ہل لائن تھانے کے سینئر پولیس انسپکٹر کے چیمبر میں چار لوگوں کے ساتھ بیٹھے ہیں جن میں مہیش گائیکواڈ بھی شامل ہیں۔ حالات پرسکون دکھائی دے رہے ہیں تاہم یہ صرف طوفان سے پہلے کی خاموشی تھی۔

گنپت گائیکواڑ کو چار آدمیوں سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب ایک اور آدمی کمرے میں داخل ہوتا ہے۔ وہ اور دوسرا آدمی تھوڑی دیر بعد کمرے سے نکل جاتا ہے۔

گفت و شنید جاری رہتی ہے جب گنپت گائیکواڑ اچانک اٹھتا ہے، بندوق سے نشانہ لیتا ہے اور تینوں میں سے ایک کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کردیتا ہے۔ فائرنگ کی وجہ سے افراتفری پھیل جاتی ہے۔ تینوں آدمی کمرے سے باہر نکلنے کے لئے دروازے کی طرف بھاگتے ہیں لیکن بی جے پی ایم ایل اے پھر فائر کرتا ہے۔

دو آدمی باہر نکلنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور ایک پولیس اہلکار کمرے میں داخل ہوتا ہے تو بی جے پی ایم ایل اے تیسرے آدمی کو اپنی بندوق کے بٹ سے مارنا شروع کردیتا ہے۔ وہ اس وقت تک اس پر حملہ جاری رکھتا ہے جب تک کہ پولیس اہلکار مداخلت نہیں کرتے۔

کمرے کے دوسرے سرے پر ایک اور آدمی لیڈروں میں سے ایک آدمی کے ساتھی پر حملہ کرتا ہوا نظر آتا ہے۔ بی جے پی ایم ایل اے اور ان کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مہیش گائیکواڑ اور ایک معاون گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد زیر علاج ہیں۔

شوٹنگ کے واقعہ کے بعد ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے گنپت گائیکواڑ نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے دفاع میں یہ کام کیا ہے کیونکہ ان کے بیٹے کو سینا لیڈر کے ساتھیوں نے پولیس کے سامنے مارا پیٹا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہاں، میں نے اسے گولی ماری ہے۔ مجھے کوئی افسوس نہیں ہے۔ اگر میرے بیٹے کو تھانے کے اندر پولیس کے سامنے مارا پیٹا جاتا ہے تو میں کیا کروں گا؟

تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج اس دعوے کو غلط ثابت کرتی ہے۔

a3w
a3w