تلنگانہسوشیل میڈیا
کویتا کے دورہ سے قبل جشن، ڈانس کے دوران دل کا دورہ کونسلر کے شوہر کی موت (ویڈیو وائرل)
کویتا کی آمد سے پہلے بی آر ایس لیڈروں نے ڈی جے کے ساتھ رقص کیا اور جگتیال منڈل مستقر میں کویتا کے استقبال کے لیے بہت بڑی ریلی کا اہتمام کیا۔ نریندر جو ڈی جے کے سامنے رقص کررہا تھا، اچانک گر گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آر ایس کی رکن قانون سازکونسل کویتا کے جگتیال ضلع کے دورہ سے پہلے رقص کرتے ہوئے بی آر ایس کونسلر رجنی کے شوہر نریندر کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔
کویتا کی آمد سے پہلے بی آر ایس لیڈروں نے ڈی جے کے ساتھ رقص کیا اور جگتیال منڈل مستقر میں کویتا کے استقبال کے لیے بہت بڑی ریلی کا اہتمام کیا۔ نریندر جو ڈی جے کے سامنے رقص کررہا تھا، اچانک گر گیا۔
فوری طور پر وہاں موجود کارکنوں نے سی پی آر کیا اور اسے اسپتال لے گئے تاہم علاج کے دوران نریندر کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ کے سبب علاقہ میں غم کی لہردوڑگئی۔
کویتا نے اپنے پروگرام کو منسوخ کردیا اور نریندر کے مکان پہنچ کر اس کی لاش کا دیدار کیا۔انہوں نے نریندر کے غمزدہ ارکان خاندان کو پُرسہ دیااور نریندر کی خدمات کو خراج پیش کیا۔