جنوبی بھارت

آسام سیلاب، امیت شاہ نے مرکز سےہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی

شاہ نے کہا کہ مودی حکومت ہمیشہ بحران کے وقت آسام کے لوگوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور مرکز ریاستی حکومت کو ہر طرح کی مدد فراہم کی جائےگی

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آسام میں طوفانی بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والی سیلاب جیسی صورتحال کے پیش نظروزیراعلیٰ ہیمنت بسوا شرما سے بات کی اور انہیں مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی مسٹر شاہ نے اتوار کو ٹویٹ کیا کہ طوفانی بارش کی وجہ سے آسام میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ کا جعلی ویڈیومعاملہ، 27 مقدمات درج
شہریت ترمیمی قانون اصل باشندوں پر اثرانداز نہیں ہوگا :سونووال
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
امداد نہ ملنے پر فوری شکایت کریں۔ حکومت آپ کی ہے
کانگریس اور بی آر ایس میں خفیہ مفاہمت:امیت شاہ

 اور میں نے وزیراعلیٰ ہیمنت شرما سے بات کی ہے اور انہیں مرکز سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی ٹیمیں پہلے ہی وہاں راحت اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہیں اور ضرورت پڑنے پر صورت حال سے نمٹنے کے لیے مناسب تعداد میں سیکورٹی فورسز کو تیار رکھا گیا ہے۔

شاہ نے کہا کہ مودی حکومت ہمیشہ بحران کے وقت آسام کے لوگوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور مرکز ریاستی حکومت کو ہر طرح کی مدد فراہم کی جائےگی۔ قابل ذکر ہے کہ آسام میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب ہوگئے ہیں۔