ہندوستان متحرک جمہوریت ہے‘ دہلی جاکر خود دیکھ لیں:“ وائٹ ہاؤس
جان کربی نے بتایا کہ امریکی انتظامیہ کبھی بھی ان تشویشوں کو ظاہر کرنے سے نہیں کتراتا جو دنیا بھر میں کسی کے ساتھ ہوسکتے ہیں۔

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے ہندوستان میں جمہوریت سے متعلق سوال پر کہا کہ ہندوستان ایک متحرک جمہوریت ہے اور اگر آپ کو یہ دیکھنا ہے تو دہلی جائیے اور دیکھ آئیے۔یقینی طور پر میں امید کرتا ہوں کہ جمہوری اداروں کی طاقت اور صحت‘ مباحث کا حصہ ہوں گے۔
“ اس کے علاوہ جان کربی نے بتایا کہ امریکی انتظامیہ کبھی بھی ان تشویشوں کو ظاہر کرنے سے نہیں کتراتا جو دنیا بھر میں کسی کے ساتھ ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوستوں کے ساتھ ایسا کرسکتے ہیں، آپ کو دوستوں کے سا تھ ایسا کرنا چاہیے۔
“ اس ماہ کے اواخر میں وزیراعظم نریندر مودی امریکہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان امریکہ کے ساتھ بے حد، کئی سطحوں پر ایک مضبوط شراکت دار ہے۔ آپ نے دیکھا کہ شانگری لا میں سکریٹری آسٹن نے ابھی کچھ اضافی دفاعی تعاون کا اعلان کیا ہے۔ ہم ہندوستان کے ساتھ آگے بڑھنے جارہے ہیں۔“