حیدرآباد
پیپر لیک معاملہ ، ہائیکورٹ میں سماعت کل تک کیلئے ملتوی
بالموری وینکٹ کی نمائندگی کرنے والے وکیل کروناکر نے عدالت سے درخواست کی سماعت 21 مارچ تک ملتوی کرنے کی خواہش کی۔ سپریم کورٹ کے وکیل اور کانگریس لیگل سیل کے صدر وویک دھنکا دلائل پیش کریں گے۔
حیدرآباد:تلنگانہ ہائی کورٹ نے پبلک سرویس کمیشن کے پیپر لیک معاملہ کی سماعت 21 مارچ تک ملتوی کر دی۔ کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی کے صدر بالموری وینکٹ نے ہائی کورٹ میں اس خصوص میں عرضی داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپر لیک معاملہ کی جانچ سی بی آئی یا کسی برسرخدمت جج کے ذریعہ کروائی جائے۔
بالموری وینکٹ کی نمائندگی کرنے والے وکیل کروناکر نے عدالت سے درخواست کی سماعت 21 مارچ تک ملتوی کرنے کی خواہش کی۔ سپریم کورٹ کے وکیل اور کانگریس لیگل سیل کے صدر وویک دھنکا دلائل پیش کریں گے۔ان کی اس خواہش پر ہائی کورٹ نے معاملہ کی سماعت ملتوی کر دی۔
ہائی کورٹ نے ساتھ ہی اسی کیس میں بے روزگاروں کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت بھی 21 مارچ تک ملتوی کردی۔اسی دوران ایس آئی ٹی کے اہلکار پیپر لیک معاملے میں ملزمین سے تیسرے دن بھی پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔