تلنگانہ

کرایہ ادانہ کرنے پرمکان مالک نے ای ایس آئی اسپتال کو مقفل کردیا

مرالت گوڑہ میں تقریباً 60,000 ای ایس آئی کارڈ ہولڈر س ہیں۔ اس اسپتال سے استفادہ کرتے ہوئے باقاعدہ طورپر 100 سے 200 افراداو پی کی طبی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے مریال گوڑہ میں واقع ای ایس آئی اسپتال کو مقفل کردیا گیا۔ مقامی سیتارام پورم علاقہ میں کرائے کی عمارت میں قائم ای ایس آئی اسپتال کی عمارت کے مالک نے دو سال سے کرایہ کی عدم ادائیگی سے تنگ آکر اسے مقفل کردیا۔

متعلقہ خبریں
اربن لینڈ سیلنگ میں فاضل اراضیات پر قبضہ جات کو باقاعدہ بنانے کا عمل معرض التواء میں پڑا ہوا ہے

مریال گوڑہ میں تقریباً 60,000 ای ایس آئی کارڈ ہولڈر س ہیں۔ اس اسپتال سے استفادہ کرتے ہوئے باقاعدہ طورپر 100 سے 200 افراداو پی کی طبی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔ کرایہ کی عدم ادائیگی کے باعث اسپتال کو تالے لگنے سے معمول کے مریضوں کو طبی خدمات کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔