تلنگانہ
تلنگانہ: کرایہ کے مکان کی تلاش کابہانہ،چور، خاتون کے گلے سے طلائی چین چھین کر فرار
ایک نامعلوم شخص کرایہ کے مکان کے بہانے آیا اور گھر دیکھنے کے بعد اچانک خاتون کے گلے سے چھ تولے سونے کی چین چھین کر فرار ہو گیا۔

حیدرآباد: کرایہ کے مکان کی تلاش کا بہانہ ایک چور نے موقع کا فائدہ اٹھایا اور ”ٹو لیٹ” بورڈ لگے گھر میں داخل ہو کر خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین کر فرار ہو گیا۔
یہ واقعہ سکندرآباد کے ماریڈپلی علاقے میں پیش آیا جہاں بالامنی نامی خاتون نے اپنے گھر پر ”ٹو لیٹ” کا بورڈ لگایا تھا۔
ایک نامعلوم شخص کرایہ کے مکان کے بہانے آیا اور گھر دیکھنے کے بعد اچانک خاتون کے گلے سے چھ تولے سونے کی چین چھین کر فرار ہو گیا۔
متاثرہ خاتون کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جانچ شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق، ملزم موٹر سائیکل پر آیا اور واردات کے بعد جوبلی بس اسٹینڈ کے قریب موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گیا۔