دہلیسوشیل میڈیا

ٹیوشن کلاس میں طالب علم پر ڈنڈوں، لاتوں اور گھونسوں کی برسات، ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو ایک ٹیوشن کلاس روم کی بتائی جا رہی ہے جہاں باقی طلبہ بنچوں پر بیٹھے پڑھ رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طالب علم فرش پر نیچے بیٹھا ہوا ہے۔ استاد پڑھاتے پڑھاتے اچانک ہاتھ میں چھڑی لیتا ہے اور طالب علم پر لگاتار حملے شروع کر دیتا ہے۔

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر انسانیت کو شرما دینے والی ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے دیکھنے والوں کا خون کھولا دیا ہے۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ایک ٹیوٹر (استاد) کو اپنے طالب علم کے ساتھ اس قدر بے رحمی سے پیش آتے دیکھا جا رہا ہے کہ اسے دیکھ کر کسی کا بھی دل سہم جائے ۔

متعلقہ خبریں
پلر نمبر 100 پر سنسنی خیز واقعہ، نشے میں دھت شخص تار سے لٹک گیا

وائرل ویڈیو ایک ٹیوشن کلاس روم کی بتائی جا رہی ہے جہاں باقی طلبہ بنچوں پر بیٹھے پڑھ رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طالب علم فرش پر نیچے بیٹھا ہوا ہے۔ استاد پڑھاتے پڑھاتے اچانک ہاتھ میں چھڑی لیتا ہے اور طالب علم پر لگاتار حملے شروع کر دیتا ہے۔

چھڑی سے بے رحمانہ پٹائی کے بعد بھی جب استاد کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوتا، تو وہ طالب علم کو لاتوں اور گھونسوں سے مارنا شروع کر دیتا ہے۔

معصوم طالب علم خود کو بچانے کی کوشش کرتا ہے لیکن جنونی استاد رکنے کا نام نہیں لیتا۔

کہا جاتا ہے کہ استاد اور شاگرد کا رشتہ دنیا کے مقدس ترین رشتوں میں سے ایک ہے، لیکن اس واقعے نے اس رشتے کی ساکھ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والا تشدد اس قدر خوفناک ہے کہ اسے دیکھ کر لوگ اس شخص کا موازنہ قصائی سے کر رہے ہیں۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کس شہر کی ہے، لیکن پولیس سے اس معاملے میں سخت کارروائی کی اپیل کی جا رہی ہے۔