حج ہاؤز میں اسپیشل کنٹرول روم کا قیام، 24 گھنٹے کارکرد رہے گا
یہ اسپیشل کنٹرول روم 3 شفٹوں میں کام کرے گا۔ ہر شفت 8 گھنٹے کی رہے گی۔ محمد سلیم نے بتایا کہ ایام حج پیر 26 تا ہفتہ 30 جون تک رہیں گے۔ اسپیشل کنٹرول روم 5 روز تک دن رات کارکرد رہے گا۔

حیدرآباد: محمد سلیم صدرنشین حج کمیٹی محمد لیاقت حسین انچارج ای او نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ ایام حج کے دوران عازمین حج کی سہولت کی خاطر حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد میں اسپیشل کنٹرول قائم کیا جارہا ہے جو 24 گھنٹے کارکرد رہے گا۔
یہ اسپیشل کنٹرول روم 3 شفٹوں میں کام کرے گا۔ ہر شفت 8 گھنٹے کی رہے گی۔ محمد سلیم نے بتایا کہ ایام حج پیر 26 تا ہفتہ 30 جون تک رہیں گے۔ اسپیشل کنٹرول روم 5 روز تک دن رات کارکرد رہے گا۔
محمد سلیم نے قونصلیٹ جنرل آف انڈیا (متعینہ جدہ) سے نمائندگی کی کہ وہ عازمین حج کی سہولت کے لئے بہتر انتظامات کریں۔
انہوں نے روز بروز خادم الحجاج کے ذریعہ عازمین حج کی خیریت دریافت کررہے ہیں۔ عازمین حج تقریباً خیریت سے ہیں۔
انہوں نے انڈین حج مشن (متعینہ مکہ مکرمہ) کے ذمہ داروں سے بھی ربط میں ہیں۔ اسپیشل کنٹرول روم حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد کے فون نمبرات 040 – 23298793, 29303101, 29303100 سے استفادہ کرسکتے ہیں۔