آندھراپردیش

اے پی کے ضلع کرنول میں بارش، کئی نشیبی علاقے زیرآب آگئے

آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے نواحی علاقوں میں شدید بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں عوام کو کافی دشواریوں کا سامنا کرناپڑا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے نواحی علاقوں میں شدید بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں عوام کو کافی دشواریوں کا سامنا کرناپڑا۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

ضلع کے گرگیا پورم تالاب لبریز ہوگیا اور تالاب کا پانی نشیبی علاقوں میں آگیا جس کے نتیجہ میں کئی علاقے زیر آب آگئے۔

وینکیا پلی، نوتن پلی، ننداوارم، ملٹری کالونی، لکشمی نگر اور بھوپال نگر علاقوں کی کئی کالونیوں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا جس سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ بارش کا پانی مندر میں داخل ہوگیا۔

کالونیوں میں رہنے والوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی بارش ہوتی ہے انہیں سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کئی مقامات پر فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔