آندھراپردیش

مودی نے ہندوستان کے نئے نظریہ کی بنیاد رکھی:چندرابابو

نائیڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا”وزیر اعظم نریندر مودی نے صرف خطاب نہیں کیا، بلکہ ہندوستان کے نئے نظریہ کی بنیاد رکھی۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے نئے دفاعی نظریہ کی تشکیل کی ہے اور قوم سے ان کا خطاب دہشت گردوں کے لئے سخت انتباہ ہے۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا

نائیڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا”وزیر اعظم نریندر مودی نے صرف خطاب نہیں کیا، بلکہ ہندوستان کے نئے نظریہ کی بنیاد رکھی۔

ان کا خطاب پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف سخت انتباہ اور دنیا کے لئے ہندوستان کی طاقت کا واضح پیغام ہے۔

وزیر اعلیٰ کے مطابق، آج ملک کو اپنی قدیم روحانی وراثت اور جدید سائنسی صلاحیتوں کی بدولت عالمی سطح پر عزت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا”آپریشن سندور کے دوران، ہم نے دیسی ساختہ ڈرونس اور ہتھیاروں کو کامیابی کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے اس بنیادی انفراسٹرکچر کو تباہ کیا جو سرکاری سرپرستی میں سرحد پار دہشت گردی کو فروغ دے رہا تھا۔“نائیڈو نے کہا کہ ”ہماری ‘میک ان انڈیا’ دفاعی ٹکنالوجی نے جدید جنگ کے لئے ہماری تیاری کو ثابت کر دیا ہے،

جس پر ہر ہندوستانی کو فخر ہے۔“تلگودیشم سربراہ اور این ڈی اے حکومت کے اہم حلیف نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہمارا ملک پرعزم، امن پسند، طاقتور اور اپنے مقصد میں اٹل بن کر کھڑا ہے۔ ایک ہندوستانی کے طور پر ہم متحد رہیں گے اور ہمیشہ ملک کو ترجیح دیں گے۔