مہاراشٹرا

آوارہ کتے کو ایئر گن سے گولی مارنے پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی

اس معاملے میں پولیس نے ہاوسنگ کامپلکس میں رہائش پزیر ایک باپ بیٹے کو تفشیش کے لئے طلب کیا پولیس کو ذرائع سے اطلاع ملی ہیکہ ان میں سے کسی ایک نے کتے پر گولی چلائی ہے۔

ممبئی: ممبئی پولیس نے ممبئی کے مضافاتی علاقے اندھیری میں واقع ایک ہاؤسنگ کمپلیکس میں ایک آوارہ کتے کو مبینہ طور پر ایئر گن سے گولی مارنے کے الزام میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔

متعلقہ خبریں
سیف علی خان حملہ کیس، گرفتار شخص کو چھوڑ دیا گیا
1974 کے قتل کیس میں 80 سالہ ملزم کوسزائے عمر قید
سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ہنوز فرار
بابا صدیقی قتل کیس میں 11 ویں گرفتاری
بیٹے نے لذیز کھانہ نہ دینے پر ماں کو ہلاک کردیا

اوشیوارہ پولیس اسٹیشن نے بھارتیہ نیا سنہتا سیکشن 325 (جانوروں کو مارنے یا ان کو نقصان پہنچانے سے ) اور جانوروں پر ہونے والے مظالم قانون کے تحت نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے

اطلاعات کے مطابق اس معاملے میں پولیس نے ہاوسنگ کامپلکس میں رہائش پزیر ایک باپ بیٹے کو تفشیش کے لئے طلب کیا پولیس کو ذرائع سے اطلاع ملی ہیکہ ان میں سے کسی ایک نے کتے پر گولی چلائی ہے۔

فی الحال اس معاملے میں کوئ گرفتاری عمل میں نہیں آئ ہیں اور تفشیش جاری ہے ۔

پولیس کے مطابق سنیچر کی رات یہ واردات شانتی اون بلڈنگ کے قریب، اندھیری (مغربی) میں واقع ایک ہاؤسنگ سوسائٹی عمل میں آئ جہاں ایک آوارہ کتے کو اس کے زوردار بھونکنے پر ایئر گن سے گولی مار کر زخمی کردیا گیا۔

کتے کو جانوروں سے محبت کرنے والوں کا ایک گروپ جانوروں کے اسپتال پہونچایا، اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔