حیدرآباد

تلنگانہ مقننہ کا بجٹ اجلاس جمعرات سے شروع ہوگا

بجٹ سیشن کے کام کے دنوں کا فیصلہ بزنس اڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا۔ کل سے شروع ہونے والے بجٹ اجلاسوں کے پیش نظر قانون ساز اسمبلی کے احاطے میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ مقننہ کا بجٹ اجلاس جمعرات سے شروع ہوگا۔ ریاست میں کانگریس کی حکومت کی تشکیل کے بعد مقننہ کا یہ پہلا بجٹ سیشن ہوگا۔ پہلے دن گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے اراکین کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں
کابینہ کے فیصلوں پر بحث، چیف منسٹر ریونت ریڈی کی وضاحت
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
پرگتی بھون اور راج بھون میں اختلافات برقرار
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا

بجٹ سیشن کے کام کے دنوں کا فیصلہ بزنس اڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا۔ کل سے شروع ہونے والے بجٹ اجلاسوں کے پیش نظر قانون ساز اسمبلی کے احاطے میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔