جرائم و حادثات

تلنگانہ:کارالٹ گئی۔دو افرادہلاک

تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

یہ حادثہ کل شب ضلع کی پولے پلی رام نگر گیٹ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار الٹ گئی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ کارکو شدید نقصان پہنچا۔مہلوکین کی شناخت اروند اور رگھوچاری کے طورپر کی گئی ہے۔

ایک اورشخص جس کی شناخت ڈی پربھاکر کے طورپر کی گئی ہے، شدید طورپر زخمی ہوگیا۔مقامی افراد نے اس کوعلاج کے لئے فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا۔