تلنگانہ

نلہ ملہ جنگلات میں شیروں کی تعداد میں اضافہ

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں پھیلے گھنے نلہ ملہ جنگلات میں شیروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اور آندھراپردیش میں پھیلے گھنے نلہ ملہ جنگلات میں شیروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

قبل ازیں ان کی تعداد 21تھی جو بڑھ کر 30 تک جاپہنچی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کولاپور رینج میں 8 شیر ہیں۔

اس میں ایک نر شیر، دو مادہ شیریں اور 5 شیر کے بچے ہیں۔ رینج میں تیندوے کی تعداد بھی 20 تک پہنچ گئی ہے۔

مُکاڈی گوڑم،میلاچنتلاپلی، نرلاپور اور چندرابنڈاتم منڈلوں میں شیروں اور تیندے کی زیادہ نقل مکانی ہوتی ہے۔ان گھنے جنگلات میں شیروں کی تعداد بڑھانے کے لیے دو سال سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جن علاقوں میں شیر گھومتے ہیں وہاں واٹر پائپس لگانے اور خوراک کی کمی نہ ہونے کو یقینی بنانے کی وجہ سے شیروں اور تیندوے کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

کولہاپور رینج میں تقریباً 40 اور لنگالا رینج میں 30 سی سی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ شیروں کی تعداد کا حساب سی سی فوٹیج کی بنیاد پر کیا گیا۔