یوروپ

میکروں نے یوکرین میں جنگ بندی پر دیا زور، روس نے ناٹو کے شامل ہونے کے لئے کیا خبردار

مسٹر لاوروف نے کہا کہ یہ روس کے لیے خطرہ ہے۔

ماسکو: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس یوکرین میں یورپی فوجیوں کی ممکنہ تعیناتی کو تنازع میں براہ راست ناٹو کی شمولیت کے طور پر دیکھے گا۔

متعلقہ خبریں
پیرالمپکس گیمز 2024 کا شاندار افتتاح
ناٹو کو یوکرین میں فوجی تعیناتی کے خلاف روسی صدر کا انتباہ
ملک میں روس جیسی آمرانہ صورتحال: کجریوال
ہندوستان قیام امن کیلئے اپنا رول ادا کرنے تیار: نریندر مودی
ہندوستانی شہریوں کو یوکرین جنگ میں دھکیلنے کا ریاکٹ، 4 گرفتار

مسٹر لاوروف نے اس قدم کو روسی فیڈریشن کے خلاف جنگ میں ناٹو ممالک کی براہ راست، سرکاری اور غیر مبہم مداخلت قرار دیا اور خبردار کیا کہ یوکرین میں ایسی افواج کی موجودگی ماسکو کے لیے ناقابل قبول ہے۔

روسی وزیر خارجہ کا یہ تبصرہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں کے بدھ کے روز اس اعلان کے بعد آیا ہے کہ وہ امن معاہدے کو نافذ کرنے کے لیے یوکرین میں یورپی فوجی بھیجنے پر غور کریں گے، حالانکہ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ فوجی فرنٹ لائن لڑائی میں شامل نہیں ہوں گے۔

مسٹر لاوروف نے کہا کہ یہ روس کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین میں یورپی فوج کی تعیناتی کے معاملے پرماسکو کو سمجھوتے کی کوئی گنجائش نظر ن نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بحث یقینی طور پر دشمنانہ عزائم کے ساتھ کی جا رہی ہے۔

یوکرین کے لیے امریکی فوجی امداد کی معطلی سے تنازع کے جلد خاتمے میں مدد مل سکتی ہے۔