سوشیل میڈیاشمالی بھارت

بھنویں تراشنے پر ناراض شوہر نے بیوی کو تین طلاق دے دی، کیس درج

شوہر نے اپنی بیوی کو بغیر اجازت کے بھنویں ترشوانے پر طلاق دے ڈالی۔ پولیس نے شوہر اور سسرال والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

کانپور : شوہر نے اپنی بیوی کو بغیر اجازت کے بھنویں ترشوانے پر طلاق دے ڈالی۔ پولیس نے شوہر اور سسرال والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں
رام مندر کی تعمیر، دفعہ 370 اور 3 طلاق کی تنسیخ میں بی جے پی کامیاب: وزیر اعظم مودی
باپ کا لڑکے سے خلع کا مطالبہ کرنا
طلاق دینے سے متعلق ایک سوال کے جواب کی دوبارہ اشاعت
ثانیہ نے اذہان ملک کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی
زیمرس ادبی فورم کے زیر اہتمام ”بیٹی اور والدین کے رشتہ کی اہمیت“ کے موضوع پر سمینار

رپورٹ کے مطابق اس جوڑے کا تعلق اتر پردیش کے شہر کانپور سے ہے۔ یہ غیر معمولی واقعہ اس وقت سامنے آیا جب خاتون نے پولیس کو اپنی طلاق کی اطلاع دی۔

بتایا جا رہا ہے کہ گل صبا نامی خاتون کا شوہر محمد سلیم سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے دونوں کی شادی گزشتہ سال کے آغاز میں ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق خاتون گل صبا نے شکایت کی تھی کہ اس کے سسرال والے اس کے شوہر کو جہیز کیلئے دباؤ ڈالنے پر اکساتے تھے۔

اس نے مزید الزام لگایا کہ 4 اکتوبر کو جب وہ اپنے ماموں کے گھر تھی، سلیم نے مجھے ویڈیو کال کی اور دیکھا کہ میری بھنویں بنی ہوئی ہیں۔

اس کے شوہر نے بغیر اجازت اس کے پلکنگ کروانے پر اعتراض کیا اور کہا کہ بغیر پوچھے ایسا کیوں کیا؟ اب میں تمہیں طلاق دے رہا ہوں، اس کے بعد شوہر نے ویڈیو کال پر تین طلاقیں دے دیں۔

پولیس کے مطابق خاتون کی شکایت پر اس کے شوہر، ساس اور 5 مزید سسرال والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔