حیدرآباد

ملک کے کسان تلنگانہ کے چیف منسٹر کی طرف دیکھ رہے ہیں: ہریش راؤ

ہریش راؤ نے کہاکہ پڑوسی ریاست کی حکومت 4 دن کے وقفہ سے ایک مرتبہ پینے کا پانی فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کے سوا 16 ریاستوں میں خواتین کو وظائف نہیں دیئے جاتے۔

حیدرآباد: وزیر صحت ہریش راو نے ملک کے کسان آج تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ڈبل انجن کی مہاراشٹر حکومت میں کسانوں کافی پریشان ہیں جہاں کے150 کسانوں کا ایک وفد جس نے ریاست کا دورہ کیا۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
حکومت کی انہدامی کارروائی، پارٹی، متاثرین کو مفت قانونی امداد فراہم کرے گی: ہریش راؤ
کینسر سے متعلق شعور بیداری کی ضرورت: دامودر راج نرسمہا
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز

 تلنگانہ میں کسانوں کے مفاد میں چندرشیکھرراو حکومت کے اقدامات سے کافی متاثر ہوا۔چونکہ وزیراعلی چندرشیکھرراو خود کسان ہیں، اسی لئے وہ کسانوں کے مسائل سے بہتر طورپر واقف ہیں اور کسانوں کی بہبود کے لئے انہوں نے کئی اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کسانوں کے لیے بجلی خریدتی ہے اور کسانوں کو یہ بجلی مفت دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پڑوسی ریاست کی حکومت 4 دن کے وقفہ سے ایک مرتبہ پینے کا پانی فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کے سوا 16 ریاستوں میں خواتین کو وظائف نہیں دیئے جاتے۔

انہوں نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت نے اڈانی کا 16 ہزار کروڑ کا قرض معاف کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں 16لاکھ ملازمتیں خالی ہیں تاہم بی جے پی حکومت کچھ نہیں کررہی ہے۔

وزیرموصوف نے سدی پیٹ ضلع کے بنجاروپلی میں بی آرایس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تشکیل تلنگانہ سے پہلے 2014 میں 30 کروڑ 28 لاکھ روپے مالیت کے دھان کی کٹائی ہوئی تھی تاہم گزشتہ سال 344 کروڑ 16 لاکھ روپے مالیت کے دھان کی کٹائی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو ووٹوں کیلئے نہیں بلکہ ترقی کیلئے کام کررہے ہیں۔انہوں نے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے پرچہ لیک معاملہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے گی۔