سوشیل میڈیاقومی

ہماچل میں 66 سالہ دولہے اور 35 سالہ دلہن کی شادی کے چرچے

اس شادی کو ایک ماہ بیت چکا ہے، لیکن حال ہی میں ان کے استقبالیہ (دھام) کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں یہ جوڑا روایتی ہماچلی رقص 'ناٹی' کرتا نظر آرہا ہے۔ ویڈیو میں دولہا اور دلہن کی کیمسٹری دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے۔

کلو (بنجار): کہتے ہیں کہ جوڑیاں آسمان پر بنتی ہیں، لیکن ہماچل پردیش کے علاقے بنجار کے ایک جوڑے نے اس قول کو حقیقت کا رنگ دے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ملک ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرے گا، داغدار کا نہیں: کنگنا
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت : ہماچل پردیش پولیس افسر کی اقلیتی کمیشن پر حاضری
ایم بی بی ایس طالبہ عرشیہ انجم کی مشتبہ موت: تلنگانہ اقلیتی کمیشن کی جانب سے تازہ نوٹسوں کی اجرائی
عامرخان کا ہماچل پردیش ریلیف فنڈ میں 25لاکھ روپئے کا عطیہ
وائرل بخار کا تیز پھیلاؤ

تھرمبلا گاؤں کے رہائشی سوم دیو (66 سال) طویل عرصے سے تنہائی کی زندگی گزار رہے تھے۔ والدین کے انتقال اور بھائیوں کے الگ ہونے کے بعد وہ گھر میں اکیلے تھے۔ زندگی کی ڈھلتی شام میں انہیں ایک 35 سالہ خاتون کا ساتھ ملا، اور دونوں نے عمر کے 31 سالہ فرق کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیا۔

اگرچہ اس شادی کو ایک ماہ بیت چکا ہے، لیکن حال ہی میں ان کے استقبالیہ (دھام) کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں یہ جوڑا روایتی ہماچلی رقص ‘ناٹی’ کرتا نظر آرہا ہے۔ ویڈیو میں دولہا اور دلہن کی کیمسٹری دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے۔

سوم دیو بڑے فخر سے اپنی شریک حیات کا تعارف کروا رہے ہیں۔دلہن کا کہنا ہے کہ وہ اس نئے سفر سے بہت خوش ہیں اور اپنے شوہر کا بھرپور خیال رکھیں گی۔

جیسے ہی یہ خبر وائرل ہوئی، تبصروں کا سیلاب آ گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل کچھ یوں ہیں:

کنواروں کی آہ: جن نوجوانوں کی شادیاں نہیں ہو رہی تھیں، وہ اسے دیکھ کر مزاحیہ انداز میں اپنی قسمت کو روتے نظر آئے۔

کئی لوگوں نے اسے ‘سچی محبت’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ "میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی”۔

"دل جوان ہو تو دنیا حسین لگتی ہے، کلو کے اس جوڑے نے ثابت کر دیا کہ زندگی کے کسی بھی موڑ پر نئی شروعات کی جا سکتی ہے۔”

ہماچل میں اس سے پہلے بھی انوکھی شادیاں خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں، لیکن سوم دیو کی اس ‘اننگز’ نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔ ان کے چہروں کی مسکراہٹ صاف بتا رہی ہے کہ انہیں زمانے کی پرواہ نہیں!