کرناٹک
ٹرینڈنگ
کرناٹک میں مسلم بچوں کو پاکستان چلے جاؤ کی ہدایت دینے والی ٹیچر کا تبادلہ
پانچویں جماعت کے دو بچے آپس میں لڑرہے تھے‘ ڈانٹنے کے باوجود وہ جب خاموش نہیں ہوئے توٹیچر غصہ میں آگئی اور اس نے ان سے کہا کہ پاکستان چلے جاؤ۔ بچوں کے والدین کے بموجب ٹیچر نے کہاکہ پاکستان چلے جاؤ یہ ہندوؤں کا دیش ہے۔

بنگلورو: کرناٹک کے شیواموگہ کے ایک اردو اسکول کی لیڈی ٹیچر کا تبادلہ کردیاگیا۔ اس نے اپنی جماعت کے دومسلم بچوں سے پاکستان چلے جانے کوکہاتھا جس پر اسے لوگوں کی برہمی جھیلنی پڑی تھی۔
پانچویں جماعت کے دو بچے آپس میں لڑرہے تھے‘ ڈانٹنے کے باوجود وہ جب خاموش نہیں ہوئے توٹیچر غصہ میں آگئی اور اس نے ان سے کہا کہ پاکستان چلے جاؤ۔ بچوں کے والدین کے بموجب ٹیچر نے کہاکہ پاکستان چلے جاؤ یہ ہندوؤں کا دیش ہے۔
بلاک ایجوکیشن آفیسر(بی ای او) بی ناگاراجو نے میڈیا کو بتایاکہ یہ ٹیچر کنڑا زبان پڑھاتی ہے اور گذشتہ 26 سال سے مستقل ملازم ہے۔ وہ اردو اسکول میں گذشتہ 8 سال سے پڑھارہی تھی۔
اس کا تبادلہ دوسرے اسکول کردیاگیا اور تحقیقات جاری ہیں۔ ناگاراجو نے یہ بھی کہا کہ انکوائری رپورٹ آنے کے بعد ٹیچر کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔